ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا: سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت اتی کرم داروں کی عرضیوں کی جانچ کا مطالبہ

جوئیڈا: سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت اتی کرم داروں کی عرضیوں کی جانچ کا مطالبہ

Mon, 04 Oct 2021 19:04:14    S.O. News Service

جوئیڈا:4؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) عدالت ِ عظمیٰ کےحکم کے مطابق فوریسٹ حقوق قانون کے تحت فوریسٹ مکینوں کو بہتر موقع فراہم کرتےہوئے ان کی عرضیوں کی منظوری کی کارروائیوں کو انجام دیاجائے ۔ اگر ایسا نہیں کیاگیا تو فوریسٹ مکینوں کے حقوق کو نقصان پہنچے گا۔ ان باتوں کا اظہار ضلع فوریسٹ ارینیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے ظاہرکیا۔

وہ یہاں جوئیڈا تعلقہ کے کنبی بھون میں فوریسٹ اتی کرم داروں کو خطاب کررہے تھے۔انہوں نےکہا کہ جو بھی فوریسٹ زمین پر کاشت کاری یا کھیتی گاڑی  کررہےہیں یا زمین کو آتی کرم کرکے رہائش کےلئے استعمال کررہےہیں وہ قانون کے مطابق  منظوری کےانتظار میں ہیں، ان اتی کرم داروں کو سماجی انصاف کے تحت عرضیوں کی کارروائیوں کا مطالبہ  کرتے ہوئے ضلع میں  فوریسٹ حقو کمیٹیاں قانون سے روگردانی کرتےہوئے اصول وضوابط کااپنائے بغیر منظوری کارروائی کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

قانون میں روایتی فوریسٹ مکینوں کے پاس جو بھی  دستاویزات ہیں اس کی بنیاد پر منظوری کی کارروائی کرنےکی سہولت فراہم کی گئی ہےلیکن انہوں نے تشویش کا اظہار کیا فوریسٹ حقو کمیٹیاں قانون کےخلاف کارروائی کرتےہوئے عرضیوں کو رد کئےجانےپر تشویش ظاہر کی۔

جب فوریسٹ حقو قانون کے تحت منظوری کارروائی ہورہی ہو تو اس دوران اتی کرم داروں کو ہراساں نہ کرنےکی بات قانون میں کہی گئی ہے، اس کے باوجود فوریسٹ عملہ اتی کرم داروں کو ہراساں کرتا ہے تو یہ قابل مذمت ہے، اس سلسلے میں رویندرا نائک نے انتباہ دیا کہ وہ آ ئند ہ ایسا کرنے کی صورت میں فوریسٹ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

سبھاش گوڈا نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ شیوداس نائر، دیوی داس کرشنا دیسائی ، مابلو پنڈلک، شرنپا گدی، ممتاز مجاور، سبھاش ویلپا، پربھاکر ، ارون کماروغیرہ موجود تھے۔


Share: